تحفظ پاکستان بل یزیدی طرز حکومت کی میثال ہے، سید طاہر سجاد

مصطفی آباد/للیانی: تحفظ پاکستان بل یزیدی طرز حکومت کی میثال ہے، ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں حکومت اس قانون کو فوری معطل کرے،شک کی بناپر کسی کو بھی قتل کی اجازت نہیں دے جا سکتی، ان خیالات کا اظہار پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کچھ لوگ اہل تشیع کو کافر کہہ رہے ہیں جو کسی بھی صورت مناسب نہیں، تمام کلمہ گو مسلمان ہیں ،کسی بھی کلمہ گو مسلمان کافر نہیں ہو سکتا، اگر کسی فرد کا کوئی کام غیر اسلامی ہے تو اس کے خلاف کاروائی ہونے چاہئے نہ ہی مسلک کو ہی کافر قرار دیا جائے، تمام کلمہ گو مسلمانوں کو باہمی محبت کے تحت ایک دوسرے کا احترام لازمی ہے، انتہائی معذرت کے ساتھ سعودی حکمران بھی امریکہ کے ایجنڈ ہیں ، پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی نے مزید کہا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کرکے منافقت کر رہی ہے،شریعت کا پیغام لانے والے طالبان کو فوری رہا کیا جائے، اگر شریعت کا مطالبہ کرنے والے طالبان دہشت گرد ہیں تو ہر دین دار شخص دہشت گرد ہے جو اپنے بچوں کو برائی سے منع کرتا ہے دین پر عمل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔