تحفظ پاکستان بل سے ملک کے تشخص کو نقصان پہنچے گا، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان بل دنیا بھر میں پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچائے گا، وفاقی حکومت کسی کے ہاتھوں ٹریپ ہونے کے بجائے جمہوری رویہ اختیار کرے۔

پشاورمیں سینیٹرحاجی غلام علی کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل قبائیلی علاقوں میں نافذ ایف سی آر جیسا ہے جسے شہری علاقوں میں پھیلایا جارہاہے ۔

یہ ملک کے 18 کروڑ عوام سے ناانصافی ہے ، امید ہے سینیٹ اسے منظور نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور سے لے کر موجودہ دور حکومت تک خیبر پختون خوا کو حقوق نہیں دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیرعلی کا خیبر پختون خوا کی بجلی بند کرنے کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، وفاقی حکومت اس دھمکی کا نوٹس لے۔