ایبٹ آباد (جیوڈیسک) جے یو آئی کے رہنما سردار ابرار کی رہاش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ تحریک کی ان کی جماعت مکمل حمایت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر بات کرنا اس وقت صیحح نہیں تاہم یہ دیکھنا ہے کہ حکومت میں اتنی سکت ہے کہ وہ آرٹیکل چھ پر عمل درآمد کروا سکے گی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج کے وقار کا سب احترام کرتے ہیں اختلافات وقار کیساتھ بھی کئے جا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور کشمیر کمیٹی چئیرمین کے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس سے کشمیر میں بھارت مزید انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو گا۔
ان کا یہ بھہ کہنا تھا اسلام آباد دھماکہ مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، فوج ہمارا قومی اداراہ ہے وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے وابستہ رہے۔