لاہور (جیوڈیسک) کالعدم پنجابی طالبان کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ نے کہا ہے کہ تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ مذاکرات کا فیصلہ کر چکی ہے، حکومت کو اس پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیئے۔
کالعدم تنظیم پنجابی طالبان کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، منور حسن، عمران خان اور مولانا سمیع الحق مذاکرات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن سمیت ان پارٹیز کے رہ نماوں پر مشتمل خود مختار مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے، پاکستان کے تحفظ کا حقیقی اور واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔