مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سردار ہارون اقبال پاکستان میڈیا کونسل قصور کے ضلعی نائب صدر، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تفصیلات کے مطابق سردار ہارون اقبال کوپاکستا ن میڈیا کونسل قصور کا ضلعی نائب صدربنائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری، سردار ہارون اقبال کو ضلعی نائب صدر بننے پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، جزل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے مبارکباد پیش کی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن کا احتجاجی اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھر منعقد ہوا۔ احتجاجی اجلاس میں قرادادوں کے زریعہ حکومت وقت سے زور مطالبہ کیا گیا کہ سکیل 5 تا 12 کے باقیماندہ ملازمین کے سلیکوں میں 2 تا 4 سکیل کی اپ گریڈیشن کی جائے سوتیلا سلوک ختم کیا جائے گروپ انشورنش ریٹائر منٹ بھی دی جائے، ہائوس رینٹ الائونس، پے سکیل 2015 پر 60 فی صد دیاجائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی ماندہ مہنگائی الائونسوںکو بنیادی تنخواہ میں شامل کیا جائے۔ ٹی اے، ڈی اے میڈیکل الائونس کنونیس الائونس تنخواہوں، پنشنوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ قلیل تنخواہ دار طبقہ بھی اپنے بچوں کا علاج معالجہ اور تعلیم کے اخراج پورے کر سکیں، سروس بکس جو کہ عرصہ دراز سے نا مکمل ہیں2015ء تک مکمل کی جائیں، نہروں، ڈرینوں، ورکشاپوں کے ملازمین کی منظور شدہ سکیل بقایاجات وردیاں، پگڑیاں ٹی اینڈ پی، ضروری حفاظتی اوزار بلاتاخیر دیئے جائیں۔ حق دار ملازمین کوپرموشن فری سائیکلیں اور آسان قسطوں پر موٹر سائیکلیں دی جائیں۔ ایپکا کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔ بصورت دیگر ایرگیشن کے محنت کش چوہدری خوشی محمد کھوکھر کی قیادت میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ جس کی تمام زمہ داری متعلقہ افسران پر ہوگی۔ احتجاجی اجلاس سے چوہدری خوشی محمد کھوکھر ، ملک منگتا ، محمد اسرائیل خان، محمد ارشد، سید مشتاق حسین شاہ، محمد رمضان، عبدالشکور، محمد بوٹا، بلال احمد، عبدالرشید، آس محمد اور دیگر مقرریںنے خطاب کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مٹی کی ٹرالیاں گائوں کے درمیان سے گزرنے کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان،سکول کا ماحول اور سیوریج سسٹم کا نظام درہم برہم، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق مٹی کی ٹرالیاں وڈانہ گائوں کے درمیان سے گزرنے کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان، مٹی کی گرد سکول کے ماحول کو خراج اور سیوریج سسٹم درہم برہم، سٹرک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی، اہل علاقہ کی طرف سے ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے لوڈ ٹرالیوں کو رکوانے کا مطالبہ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)رانا اشفاق احمد کو دوسری بار پریس کلب مانگا کا صدربننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) ،تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی رانا اشفاق احمد کو پریس کلب مانگا کا مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رانا اشفاق احمد سنیئر صحافی اوراپنے علاقہ میں عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اقتدار کے اعرلی ایوانوں تک پہنچا کر انہیں حل کروانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ دوسری بار پریس کلب مانگا کے صدر منتخب ہوکر اپنی ذمہ داریاں پہلے سے بہتر طور پر ادا کریں گے، پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی تمام صحافی برادری ان کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں، اللہ انہیں مزید کامیابیاں نصیب کرے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126