چکوال : پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صرافہ بازار میں 3 کروڑ مالیت کی ہونے والی ڈکیتی کے سلسلے میں صرافہ بازار کا دورہ کیااس موقع پر مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاربھی ان کے ہمراہ تھے
انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور متاثرین کے ساتھ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس دینے والے تاجروں کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے آئے روز ڈکیتیاں معمول بن گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے مال اور جان کا تحفظ مقا می انتظامیہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے
راجہ یاسر سرفراز نے اس موقع پر تاجروں کو یقین دلایا کہ تحریکِ انصاف ضلع چکوال متاثرین کی کسی بھی کا ل پر ان کے ساتھ موجودہوگی۔اس موقع پر متاثرین نے راجہ یاسر سرفراز کو ڈکیتی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان کے اظہارِ یکجتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔