اسلام آباد (جیوڈیسک) جہانگیر ترین کی سربراہی میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے شیڈو بجٹ پیش کیا جس میں صنعت، زراعت، تعلیم، توانائی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
بجٹ میں ٹیکس کے حصول کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے ایف بی آر کو سیاست سے پاک کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بجٹ میں سیل ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کیا گیا ہے جس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔
شیڈو بجٹ میں گیس انفراسٹکچر ٹیکس ختم کر دیا ہے جبکہ کارپوریٹ ٹیکس 34 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد تک کیا گیا ہے۔ بجٹ میں دفاع کے لئے 820 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں جو ماضی کی نسبت 17 فیصد زیادہ ہیں جبکہ سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے 750 بلین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو 43 فیصد زیادہ ہے۔