مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 6/6/2015

Saifullah Kasure

Saifullah Kasure

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے برما کے غریب مسلمانوں پر برمی فوج اور بدھ متوں کے مظالم پر عالمِ اسلام اور اقوامِ متحدہ اور پاکستانی حکومت کے ساتھ ساتھ میڈیا کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کو گائے بکریوں کی طرح کاٹا جا رہا ہے مگر افسوس کے ساری دنیا اس پر خاموش ہے ، برمی فوج اور وہاں کے بدھ مت جو ظلم مسلمانوں پر ڈھا رہے ہیں وہ بیان کے قابل بھی نہیں دودھ پیتے بچوں کے گلے کاٹے جارہے ہیں عورتوں کی عزتیں تار تار کرکے بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے ، نوجوانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے ، یہ سب ناقابلِ معافی اور ناقابلِ برداشت ہے ، حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور اسلام آباد میں برما کے سفیر کو اپنا احتجاج رکارڈ کروائے اور پاکستان میں برما کا سفارت خانہ بند کرے ، حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ میری التجا ہے تمام مسلم ممالک سے کے وہ برما کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرے اور اپنا کردار ادا کرتے ہوئے برما کے مسلمانوں کو برمی بدھ مت قوم سے بچائے اور خاص کر او آئی سی اور یو این او فوری ایکشن لیتے ہوئے مسلمانوں پر مظالم بند کروائے اورحکومت پاکستان میں برما کے تمام قونصل جرنلز اور سفیر کو مسلمانوں کی برما میں نسل کشی پر ملک بدر کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کے وفد کی ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات، جانور گھروں میں ذبحہ کرنے اورمہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری، تجاوزات کے خلاف جلد آپریشن کرنے کی یقین دھانی، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کے وفدکی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی قیادت میں ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی، وفد میں اصغر علی شہزاد، عرفان کمبوہ، زبیر احمد بھٹی ،شاہد عمر ودیگر صحافیوں شامل تھے، وفد نے ڈی سی او قصور کو لاغر و مضر صحت گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے اور جانور گھروں میںذبحہ کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کی درخواست کی اور مصطفی آباد میں تجاوزات کی بھر مار کی طرف توجہ دلائی، جس پر ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قصابوں کے خلاف فوری سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جلد بڑے پیمانے پر شروع کیا جائے گا جس میں کاہنہ تا گنڈا سنگھ بارڈ تک تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126