پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے۔حاجی نور محمد خان

Ziarat

Ziarat

زیارت: پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے۔ آئے روز پارٹی میں عوام کی شمولیت مثبت پالیسیاں واضح کر رہی ہے۔عوام کی ہمیشہ کی طرح بلا تفریق خدمت کرتے رئینگے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی صوبہ بلوچستان کے سنئیر نائب صدر حاجی نور محمد خان دمڑ نے زیارت کے علاقے زیزری میں عبدالرحمان سارنگزئی، نصراللہ سارنگزئی، نظام الدین سارنگزئی و دیگر کی قایدت میں ساٹھ سے زائد افراد کی دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام دوسرے پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں اور عوام قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہورہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایک ہو رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ان کرپٹ اور نااہل ٹولے کا صفایا کرینگے۔ کرپٹ اوار نااہل حکمرانوں سے تنگ آکر پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کی واضح مثال آئے روز مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت ہے ۔ضلع زیارت میں اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اہلیان زیارت کے مسائل کے حل کے لئے موثر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی گئی ہے او رمزید کہا کہ زیارت کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ان کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رئینگے ۔آخر میں شمولیت کرنے والوں عبد الرحمان سارنگزئی ،نصراللہ سارنگزئی ، نظام الدین سارنگزئی و دیگر نے کہا کہ ہم حاجی نور محمد خان دمڑ کی قیادت پر اعتماد کرکے شمولیت کررہے ہیں اور حاجی نور محمد دمڑ کا بھر پور ساتھ دینگے۔