چیچہ وطنی کی خبریں4/5/2015

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

چیچہ وطنی (تحصیل رپورٹر) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے جو کسی بھی مشکل وقت ملک کو بچانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کرتے، حساس معاملات کو لطیفہ اور مزاح کا حصہ نہیں بنانا چاہئے۔الطاف حسین کی تقریر پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔کراچی کے امن کی تباہی میں ایم کیو ایم کا مرکزی کردار ہے۔ تحریک انصاف غریبوں، مظلوموں اور بے کسوں کی آواز بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نواز خاں اور رائے مرتضیٰ اقبال احمد خاں ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد ،مرکزی رہنما عندلیب عباس، ویسٹ پنجاب ریجن کے جنرل سیکرٹری فیض اللہ کموکا، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری وحید اصغر ڈوگر،رہنما پی ٹی آئی میجر ریٹائرڈ غلام سرور،رائو محمد اسلم،رانا محمد اجمل خان،چوہدری محمد سلیم جٹ،تحصیل صدر امجد محمود،ویسٹ پنجاب کے سیکرٹری نشر و اشاعت رائو نسیم احمد،سابق ناظمین رانا گلزار محمد خاں، میر رضا الدین،رائو مشکور احمد،رانا انتصار عباس ایڈووکیٹ، چوہدری دلاور گجر،چوہدری تنویر انور،سردار نسیم ڈوگر،چوہدری محمد ارشد گھمن،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا محمد خاں،سابق وائس چیئرمین بلدیہ محمد بشیر رحمانی،رانا ظہیر عباس،رانا مبشر شعیب، تحصیل جنرل سیکرٹری راجہ محمد جہانگیر قمر،سردار اجمل ڈوگر ایڈووکیٹ، چوہدری وسیم خالد،رائے حسن اسامہ ،رانا عدنان ، رانا وقاص محمد خاںسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں عوامی خدمت کا جو انداز حکومت متعارف کروایا ہے اسکی مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ، نوجوان اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور کوچے کوچے پھیل کر چیئرمین عمران خاں کا پیغام پہنچائیں ۔قبل ازیں رائے ہائوس پہنچنے پر تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور کچھ دیر یہاں قیام کے بعد سینکڑوں کاروں پر مشتمل جلوس میںساہیوال کیلئے روانہ ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیچہ وطنی(تحصیل رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی جماعت کے ساتھ کسی صورت نہیں بیٹھ سکتے۔زمینی حقائق کے مطابق ہم سیاسی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ زیادہ اطمینان محسوس کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیچہ وطنی پریس کلب کے صدرچوہدری علی رضا سندھو کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر سید اطہر حسین شاہ، سید اظہر حسین شاہ، مولانا رمضان رضا، لیاقت مصطفائی، راشد مصطفائی، حکیم ابرار، شیخ چاند اور سلطان مصطفائی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان میں چھوٹے چھوٹے تعمیر و ترقی کے منصوبوں اور سڑکیں بنانے کی بات تو کی ہے لیکن انہیں آئین کے مطابق قومی اور سینٹ میں نمائندگی دینے کی بات نہیں کی ،حالانکہ سپریم کورٹ اس پر ایک تفصیلی فیصلہ دے چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے اگر ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتیں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن پر سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کامعازنہ نہ کیا جائے۔ ان انتخابات میں پی ٹی آئی کو انتظامی نا اہلی کی وجہ سے ناکامی ملی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو اپنے حلقے کے 248 پولنگ اسٹیشنوں کے تصدیق شدہ نتائج جس میں میری جیت واضح ہے جمع کروا دئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیچہ وطنی(تحصیل رپورٹر)پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسین ٹی جے نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے محکمہ مال نے بار دانہ کسان کی بجائے مڈل مین کو دینا شروع کر دیا ہے ، حکومت پنجاب اگر کسانوں سے گندم خریدنا چاہتی ہے تو باردانہ کو فوری طور پر اوپن کر ے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کسان اتحاد ضلع ساہیوال کی ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تمام تر کوشش کے باوجود گندم خریداری شفاف طریقہ سے نہیں ہو رہی، کسان تو صرف گندم کی فصل پر امید لگائے بیٹھے تھے کیونکہ کپاس، چاول ، مکئی، آلو، سرسوں ان تمام فصلوں میں کسان کو بے حد نقصان ہو چکا تھا ۔اب گندم کی فصل رہ گئی تھی وہ بھی مڈل مین کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے حکومت کو شرم آنی چاہئے کہ کسانوں کو 1150 میں فی 40 کلو گرام گندم دینے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈی سی او ساہیوال سے مطالبہ کیا کہ ضلع ساہیوال کی حد تک کسانوں کو لٹنے سے بچایا جائے اور کسانوں کو بار دانہ وافر مقدا ر میں فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیچہ وطنی(تحصیل رپورٹر)گھر کے صحن میں پڑی پرالی کو اچانک آگ لگنے سے کمسن بچیاں ماں سمیت شدید جھلس گئیں۔ نواحی گائوں 30/11-L کے رہائشی محنت کش میراج دین کی بیٹیاں چار سالہ ملائکہ اور تین سالہ سحر صحن میں کھیل رہی تھیں کہ صحن میں پڑی پرالی کو اچانک آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آ کر دونوں بچیاں شدید جھلس گئیں ماں بچانے کیلئے آئی تو وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آکر زخمی ہو گئی۔ ماں بیٹیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیچہ وطنی(تحصیل رپورٹر)چار مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار نوجوان کو زبردستی روک کر اس سے ہزاروں روپے کی نقدی، موبائل فون اور چیک چھین لیا۔ نواحی گائوں 65/12-L کا رہائشی محمد عرفان اپنی کار پر ساہیوال سے اپنے گھر آ رہا تھا کہ راستے میں چار مسلح ڈاکوئوں نے اسکی کار کو زبردستی روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اس سے 19 ہزار300 روپے کی نقدی ،22 ہزار روپے کا چیک اور موبائل فون چھین لیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیچہ وطنی(تحصیل رپورٹر)تھانہ غازی آباد میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر دیہاتیوں نے سخت احتجاج کیا ہے ۔ نواحی گائوں 170/9-L ، 169/9-L ،21/11-L اور 171/9-L کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں لیکن پولیس تھانہ غازی آباد انہیں گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے پولیس تھانہ غازی آباد میں کوئی اہل ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیچہ وطنی(تحصیل رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین اور ایم کیوایم کے قومی سلامتی بارے بیانات اور”را”سے تعلقات بارے خبریں اور انکشافات کوئی نئی بات نہیں باخبر حلقے پہلے ہی سب کچھ جانتے تھے اور جانتے ہیں تاہم ایم کیو ایم کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے اقدامات کی ہم مکمل تائید وحمایت کرتے ہیں اور یہ حب الوطنی کا بنیادی تقاضا بھی ہے جوہرآباد،تلہ گنگ،چناب نگر،چنیوٹ اور کبیروالہ کے تنظیمی وتبلیغی دورے سے واپسی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اورقومی مفادات سے متعلق ایم کیو ایم کا کردار کسی سے چھپا ہوانہیں ہے یہ الگ بات ہے کہ کچھ قوتیں اس قسم کی کاروائیوں کو ”اپنے طریقے”سے تحفظ دیتی رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے جب قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں لاکھڑا کرنے کی بات کی تھی تو ہم نے تب بھی کہا تھاکہ الطاف حسین مسلمانوں کے اجماعی عقائد اور آئین پاکستان کو چیلنج کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور قادیانی جماعت پاکستان کو اکھنڈبھارت بنانے کا نظریہ رکھتے ہیں اور وہ اسی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے ناکام ریاست ڈکلیئر کروانا چاہتے ہیں ۔دریں اثناء مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے ملتان سے لاہور جاتے ہوئے چیچہ وطنی کے زونل احرار آفس میں احراررہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات اور گفتگو میں کہا کہ الطاف حسین ماضی میں مسیلمہ دینی معتقدات کے خلاف زبان درازی کرتے رہے ہیں اب ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف جو زبان انہوں نے استعمال کی ہے اس کے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی ناگزیر ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں سے تعلق اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کی شہادتیں سامنے آنے کے بعد ہمارے مؤقف کو مزید تقویت ملی ہے کہ دہشت گرد،دہشت گرد ہی ہوتا ہے وہ سیاسی ہویالسانی یا مذہبی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوںکو مذہب اور مذہبی جماعتوں سے جوڑنانہ کل قرین قیاس تھا نہ آج قرین انصاف ہے ،انہوں نے کہاکہ مدارس ومساجد سے پڑھ کر نکلنے والے طلباء دہشت گرد نہیں بلکہ یہ ملک کی نظریاتی شناخت کا درجہ رکھتے ہیں ،اسلام اور مسلمان دہشت گردی اور ملک دشمن تحریکوں کے ازلی دشمن ہیں ،انہوں نے کہا کہ پریس فریڈم کے نام پر دنیا میں پیغمبر امن ۖکی توہین دراصل دنیا کو بد امنی کی طرف دھکیلنے کی مذموم کوششوں کا حصہ ہے اس سے بد امنی بڑھے گی اور دنیا سے امن دور ہوتا چلا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ امن کے خواہاں قرآنی وآسمانی تعلیمات کی آغوش میں آجائیں پھر دیکھیں امن ملتا ہے کہ نہیں!

چوہدری عبدالرزاق تحصیل رپورٹر چیچہ وطنی