اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں رکھے جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3 کارکن بے ہوش ہو گئے جنہیں اسہتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے کے شرکا کی سہولت کے لئے ایک جنریٹر رکھا گیا تھا۔
جہاں سے تحریک انصاف کے کارکن اپنے موبائل فون اور دیگر برقی مصنوعات کو چارج کیا کرتے تھے تاہم گزشتہ رات بارش کے پیش نظر جنریٹر کو ایک بند خیمے میں رکھ کر چلایا گیا۔
جس کے باعث خیمے میں دھواں بھرنے سے اندر موجود 3 افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھویں سے متاثرہ تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔