چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف تحصیل تلاگنگ کے رہنما حکیم نثار احمد کے زیرِصدارت تحصیل لاوہ کے کارکنوں کا اہم اجلاس تریہادا میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل لاوہ کی تمام یونین کونسلز سے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پرحکیم نثار کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف یوتھ کے تحصیل صدر بلال عبداللہ اور تحصیل لاوہ کے رہنما ملک وقاص بھی ساتھ تھے۔
کارکنوں سے بات چیت کے دوران حکیم نثار نے کہا کہ انشاء اللہ تحصیل لاوہ کی تمام یونین کونسل میںوارڈ کی سطح پر اپنے نمائندے بنائیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں بھی ہر یونین کونسل میںپاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر لوگ الیکشن لڑیں گے اور اس ظالمانہ نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تمام دوستوں نے حکیم نثار کے جذبات کی نہ صرف تائید کی بلکہ بھرپور ساتھ دینے کا بھی عظم کیا۔اس موقع پر لاوہ سے ملک وقاص نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیااور پاکستان تحریکِ انصاف کی تنظیمِ نو میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی دلائی۔اجلاس 3 گھنٹے جاری رہاااور پارٹی کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہی۔
اجلاس میں یونین کونسل کوٹ گلا سے موسی خان اور ملک ثناء اللہ یونین کونسل پچنند سے ملک نعیم اور محمد صابر یونین کونسل ڈھرنال سے ملک طاھر ،محمد ایوب، ملک کبیر،اور ملک شوکت یونین کونسل لیتی سے ملک عامر اور منیر احمد یونین کونسل کوٹ قاضی سے ملک عزیز اللہ اور ملک زاہدیونین کونسل لاوہ سے قاضی مختار، لیاقت، خدا بخش اور مسعوداور یونین کونسل چنگا سے ملک عطا اللہ نے شرکت کی۔