پاکستان تحریک انصاف کا ویژن کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام ہے، ملک تیمور

MEETING ISF WAH CANTT TAXILA

MEETING ISF WAH CANTT TAXILA

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ویژن کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام ہے،ملکی دولت کو لوٹنے والوں کا بھرپور احتساب کریں گے۔

آئی ایس ایف کے نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ایس ایف پی پی آٹھ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ،اجلاس کی صدارت آئی ایس ایف ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ذوالقرنین۔

جبکہ اس موقع پر امجد محمود کاشمیری وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ،، کونسلر وارڈ نمبر 8 کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ملک فہد مسعو اکبر، کونسلر چوہدری مظہرگدوال،ادریس خان ڈی سی،راجہ محمد بلال،لال زادہ خان سابق امیدوارکونسلر،آئی ایس ایف تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید عبید صابر،چوہدری طاہر نصیر نائب صدر ضلع راولپنڈی،محمد رضوان ، محمد بلال ،حاجی ناصر،فیصل،سید کلیم اللہ ۔سجاول،ملک عاقب، نعیم لال، ناصر و دیگر اراکین آئی ایس ایف شریک تھے

اجلاس کا مقصدتنظیم نو،نئے عہدیدران کی تقرری ، اجلا س میں متفقہ طور پر محمد بلال کو صدر آئی ایس ایف پی پی آٹھ منتخب کرلیا گیا،نئے ممبران کی شمولیت پر انھیں خوش آمدید کیا گیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038