منڈی بہاؤالدین (میاں عرفان صدیق) پہلے پروجیکٹ میں خواتین کے لئے دستکاری سکول کا افتتاح پاکستان بیت المال کے ایم ڈی بیرسٹر عابد وحید شیخ نے چوٹ دھیراں میں کیاان کے ہمراہ ناصر عباس تارڑ چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ تھے۔ دستکاری سکول کے افتتاح کے بعد ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ اور ناصر عباس تارڑ نے پاکستان بیت المال سکو ل کا دورہ کیا اور ٹیچرز کی کارکردگی کو سراہا۔
دوسرے پروجیکٹ میں چوٹ دھیراں ویلفیئر آئی ہسپتال کا سنگ بنیاد نیو سٹی ملکوال میں چیئر مین اخوت ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ،معروف صحافی دن نیوز پی جے میر اور بیرسٹر عابد وحید شیخ نے رکھا، تیسرا پروجیکٹ چک نمبر 9 میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح سلیم رانجھا اور ڈاکٹر اظہارالحق نے کیا ۔ چوتھا پروجیکٹ منڈی بہاؤالدین کا سب سے بڑا چوٹ دھیراں ویلفیئر میڈیکل کمپلکس تھاجس کا سنگ بنیاد ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ،بیرسٹر عابد وحید شیخ اور پی جے میر نے کیا۔
پانچواں پروجیکٹ واٹر فلٹریشن پلانٹ چوٹ دھیراں کا افتتاح پی جے میر اور ڈاکٹر اظہار الحق نے کیا۔ آخر میں منعقد ہونے والی تقریب میں چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ کا یہ کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہے کہ میں عوام کی خدمت کر رہا ہوں ۔جو سکون مجھے انسانیت کی خدمت میں ملتا ہے وہ کہیں اور نہیں ملتا۔تقریب سے ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ،پی جے میر اور بیرسٹر عابد وحید شیخ نےخصوصی خطاب کیا جبکہ خصوصی شرکت جیونیو ز لاہور کے بیورو چیف امین حفیظ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پورے ایونٹ کو کور کیا۔ جبکہ آخر میں ڈاکٹر اظہار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔