لالہ موسی : پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی میڈیا ایڈوائزر شاھد رضوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گوجرانوالہ آمد سے سیاسی نقشہ بدل جائیگا 15فروری کو عوام ثابت کر دینگے پہلوانوں کا شہر انقلاب کے متوالوں میں تبدیل ہو چکا ہے پاکستان عوامی تحریک نے محروم طبقات میں حقوق کا شعور پیدا کر دیا ہے اب کو ئی لٹیرا یا بد معاش غریب کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا 65سالوں میں حکمرانوں نے عوامی مسائل کوظر انداز کرکے اپنی نااہلی ثابت کردی ہے انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ اگر ترقیاتی فنڈ کے نام پر بددیانتی ختم کرکے عوام کو گیس اور بجلی جیسے بنیادی حقوق نہ دیے گئے تو ان کو سر چھپانے کی جگہ میسر نہیں آئے گی۔ انہوں نے واضع کہا کہ ہم ایسی جمہوریت کے قائل ہیں جس سے ملک وقوم مستحکم وخوشحال ہوں انتحابات ملتوی کروانا ایجنڈا نہیں تاہم شفاف اور منصفانہ انتحابات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ15فروری کو جمعتہ المبار ک کی نماز کے بعد چن دا قلعہ بائیپاس پر شیخ الاسلام کا استقبال ہو گا اور جناح اسٹیڈیم یا پھر لاری اڈہ کے سامنے جلسہ عام ہو گا جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضلعی کی سطع پر 25کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔