لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے شہروں لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور مرید کے سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں زلزلہ آیا ہے۔
زلزلے کی شدت اس قدر تھی کہ گھروں کی دیواروں اور کھڑکیوں سے آوازیں سنائی دینے لگیں اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تا ہم تا حال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
زلزلہ پیما مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی اور زیرِزمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز 30 کلو میٹر ننکانہ صاحب کے شمال میں تھا۔