پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ نے بلاک-18 گمبٹ ساتھ ضلع سانگھڑ سند ھ میں کنوئیں شہداد سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔ پی پی ایل کی ترجمان کی مطابق اس بلاک میں دوسری دریافت ہے جبکہ پہلے سے دریافت کنوئیں وافق X-1 سے بھی گیس اور کنڈنسیٹ حاصل ہو چکے ہیں۔نئے کنوئیں شہداد X-1 کی کھدائی کا آغاز 30 مارچ کو ہوا۔
19 جون کو3,665 میٹر کی گہرائی تک پہنچایا گیا۔ وائر لائن لوگز کی بنیاد پرہائیڈروکاربن رکھنے والے بہت سے زونز کی نشاندہی کی گئی۔اس کنوئں سے یومیہ 27.8 گیس اور337 بیرل بی بی ایل کنڈنسیٹ حاصل ہوئے۔ تاہم، اس کنوئیں سے ہائیڈرو کاربن کے حصول کی حتمی صلاحیت کا تعین اس کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔ اس دریافت سے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک میں توانائی کے موجودہ بحران میں تیل وگیس کی طلب اور رسد کے مابین فرق میں کمی ہو گی۔