پاکستان، قطر اور چین نے گڈانی میں 6600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر دستخط کر دیئے، وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گڈانی منصوبے سے پاکستان کی معیشت میں انقلاب آ جائے گا۔ لاہور میں معاہدے پردستخط کی تقریب کے بعد ذرائع سے گفتگو میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا گڈانی پراجیکٹ قطر اور چین کی ملکیت ہو گا۔
پاکستان ان سے بجلی خریدے گا، جو درآمدی کوئلے سے پیدا کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا منصوبے پر پانچ ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی، جو قطر خرچ کریگا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بتایاڈھائی سال میں تین ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ اور اگلے ڈھائی سال کے دوران پیداوار میں چھتیس سو میگاواٹ کا اضافہ کیا جائیگا۔