اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے کی تقریب دوحہ میں منعقد ہوئی۔
معاہدے پر پاکستان کے ایروناٹیکل کمپلیکس کے ڈپٹی چیئرمین وائس مارشل ارشد ملک اور قطر فضائیہ کی اکیڈمی کے کمانڈر جنرل سلیم حامد نے دستخط کئے۔
معاہدے کے مطابق پاکستان قطر کو سپر مشاق تربیتی طیارے فراہم کرے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان میں تیار کیا جانے والا سپر مشاق طیارہ تربیتی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والا جدید طیارہ ہے اور اسی لئے متعدد ملکوں نے سپر مشاق طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔