پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کیلئے مشرف کو پھر سے اقتدار میں لانا ناگزیر ہے طاہر حسین
Posted on September 11, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 65 ویں برسی کے موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو فائنانس سیکریٹری شاہد قریشی اسلم مینائی مصطفی مرزا نجمہ مینائی قرات زیدی سندھ ذرایع سیل کے سرپرست و انچارج طارق کلیم اور سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے مزار قائد پرحاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماں نے ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے جس منظم مضبوط خوشحال خودمختار اور ترقی یافتہ و پر امن پاکستان کیلئے جدوجہد کر کے اقبال کے خواب کو تعبیر دی تھی۔ قائد کی رحلت کے بعد اس پاکستان کیا ختیار واقتدر پر قابض ہونے والے اقتدار پرستوں نے ملک و عوام دشمنی کا جو مفاد پرستانہ و منافقانہ رویہ اپنایا اس نے پاکستان کو دہشت گردی بد امنی معاشی تباہی اور عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔
قائد اعظم کی وفات کے بعد پرویز مشرف نے پاکستان کو اقبال کے خواب اور قائد کے فکر و فلسفے کے مطابق خوشحال مستحکم ترقی یافتہ و پر امن بنانے کیلئے جراتمندانہ اقدامات کئے لیکن ملک وقوم دشمنوں نے بیرونی استعماری سامراجی اور دہشتگرد قوتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے نام پر مشرف کی عوامی حکومت کا خاتمہ کردیا اور اب آئین کی پاسداری کے نام پر مشرف کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ مشرف نے پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کے حقیقی اقدامات کئے۔ اسلئے پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کیلئے مشرف کو پھر سے اقتدار میں لانا ناگزیر ہے۔