پاکستان کوارٹرز فائنل میں ضرور پہنچے گا، شعیب اختر کی پیشگوئی

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اصل کردار کپتان کا ہی ہوتا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ورلڈ کپ میں فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہیئے۔ ٹیم نیچے جانے لگے تو مصباح الحق کو اوپر آ جانا چاہیئے۔ مصباح لیڈ کرے بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ آگے آئے۔

شعیب اختر نے کہا کہ روایتی حریف بھارت سے نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیتنا ضروری ہے۔ پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف مومینٹم برقرار رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اچھی قسمت اور تین اچھے دن چاہیئں۔ جو پاکستان کے لئے اچھا کھیلے گا اس کا نام بنے گا، جو اپنے لئے کھیلے گا وہ مرے گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ ٹیم میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں تاہم کرکٹ کو ٹھیک کریں کیونکہ یہی حال رہا آئندہ 5 سال میں دیکھنے والا نہیں ہوگا۔