اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو 21 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، سراغ رساں کتا آٹھ سے دس لاکھ میں آتا ہے، ہمارے پلے آٹھ روپے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کے اجلاس میں ریلوے ٹرینوں پر دہشت گردی کے حملوں سے متعلق ایم کیو ایم کے توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں کہی۔
خواجہ سعد رفیق نے بتایاکہ ریلوے نظام کو جدید بنانے کے لیے آلات اور سراغ رساں کتے حاصل کر رہے ہیں۔ صدارتی خطاب پر بحث کیدوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
تھرکول پر کوئی بجلی منصوبہ پانچ سال میں بھی شروع ہوتا نظر نہیں آتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں 9 ہزار اغوا برائے تاوان کے واقعات ہوئے، جن میں سے 7 ہزار واقعات پنجاب میں ہوئے، گورننس نظر نہیں آ رہی۔