لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 14 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے وزارت ریلوے نے عوام کی سہولت کے لئے عیدالاضحی پر 14 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
اسپیشل ٹرینیں چلانے کا مقصد لوگوں کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے آبائی علاقوں میں عید مناسکیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی سے 4، لاہور اور راولپنڈی سے 3،3 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ ملتان، نارووال، کوئٹہ اور سیالکوٹ سے بھی ایک ایک خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔