اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے کو گزشتہ 2 سالوں کے دوران 59.77 ارب روپے خسارہ ہوا جبکہ پاکستان ریلوے نے 2013 کی نسبت مالی سال 2014-15 میں 9.123 ارب روپے زائد آمدن حاصل کی۔
2013-14 میں پاکستان ریلوے کی آمدن 22.804 ارب تھی جو 2014-15 میں بڑھ کر 31.927 ارب روپے ہوگئی۔ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2013-14 میں پاکستان ریلوے کے اخراجات 55.332 ارب روپے تھے جبکہ پاکستان ریلوے نے اسی سال 22.804 ارب روپے آمدن حاصل کی جس سے پاکستان ریلوے کو 2013-14 میں 32.528 ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔
دستاویزات کے مطابق مالی سال 2014-15 میں پاکستان ریلوے کے کل اخراجات 59.173 ارب روپے تھے جبکہ پاکستان ریلوے نے اسی سال 31.927 ارب روپے آمدن حاصل کی جس سے ریلوے کو مالی سال 2014-15 میں 27.246 ارب روپے خسارہ برداشت کرنا پڑا۔