پا کستان ریلوے نے تیسری مال بردارٹرین کا آغاز کر دیا ہے۔ فریٹ ٹرینوں سے ریلوے کو یومیہ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی آمدن ہوگی۔ خواجہ سعد رفیق پاکستان ریلوے کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کے لییکافی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ تیسری مال بردار ٹرین چلانے کے احکامات بھی وفاقی وزیر ریلوے نے دیئے تھے۔
اس سے پہلے دو مال بردار ٹرینوں کے ذریعے پاکستان اسٹیٹ آئل کا تیل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار گاڑیوں کیلئے انجنوں کی تعداد نو سے بڑھا کر چوبیس کر دی گئی ہے۔ فریٹ ٹرینوں سے ریلو ے کو یومیہ ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی آمدن ہوگی۔