لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے رعشہ کے مرض سے نجات کے لیے ڈی بی ایس کا کامیاب آپریشن کر کے شعبہ طب میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان میں رعشے کےآپریشن پراٹھنے والے اخراجات یورپ سے چار گنا کم ہوں گے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے یہ کارنامہ سرانجام دیا جنرل اسپتال میں رعشہ کے دو مریضوں کے کامیاب آپریشن۔یورپ ،امریکہ اور بھارت کے بعد پاکستان میں بھی رعشے کا علاج ممکن ہو گیا ۔پہلے کامیاب آپریشن سے صحت یا ب ہونے والے محمد شکیل کا تعلق مریدکے سے ہے۔وہ صحت مند زندگی میں واپسی پر انتہائی خوش ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہےکہ رعشے کے آپریشن پر یورپ میں اخراجات 80 لاکھ روپے جبکہ پاکستان میں صرف 20 لاکھ اٹھیں گے۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیت المال، این جی اوز اور مخیر حضرات کوبھی اس کارخیر میں بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ رعشہ کے مریض صحت مند زندگیوں کی جانب لوٹ آئیں۔