پاکستان کا ریکارڈ ہم سے بہتر ہے، دھونی نے تسلیم کر لیا

Dhoni

Dhoni

ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ہندوستانی ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان مجموعی طور پر ہم سے بہتر ریکارڈ ہے۔ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور انہیں ہرانا آسان نہیں ہے۔

اگر باہمی مقابلوں میں دیکھا جائے تو پاکستان کا ہندوستان پر پلڑا بھاری ہے اور 51 فتوحات کے مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان کو 72 بار شکست سے دوچار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی بھی انڈیا پاکستان کھیلتے ہیں تو یہ کوئی عام میچ نہیں ہوتا۔ یہ ہر کے لیے جذباتی لمحات ہوتے ہیں لیکن ہم صرف ایک میچ میں فتح پر اکتفا نہیں کر سکتے، ابھی بہت بہتری گنجائش موجود ہے۔

دھونی نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کے خلاف فتح آئندہ ہونے والے میچوں میں ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ دفاعی چیمپیئن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں ابھی اور بھی مشکل ٹیموں سے مقابلہ کرنا ہے جہاں ہمیں اسی طرح کی کارکردگی دہرانا ہو گی۔