پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تحت چلنے والا بنیادی مرکز صحت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تحت چلنے والا بنیادی مرکز صحت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے اسکی بندش عوام کے مفادات پر کاری ضرب کے مترادف ہوگی گزشتہ تقریبا نو سالوں سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تحت چلنے والا بنیادی مرکز صحت جہاں عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے وہیں اس سے وابستہ تقریبا ایک درجن افراد کا روزگار بھی اس سے وابستہ ہے اس میں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا ایک سو کی او پی ڈی ہوتی ہے جو سبی اور اسکے گردونواح کیلئے نعمت سے کم نہیں۔

اس مہنگائی کے دور میں غریب مریضان کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے والے اس ادارہ کی اہمیت ان غریب اور متوسط طبقہ کے افراد سے پوچھی جا سکتی ہے جو اس ادارے سے مستفید ہورہے ہیں نہ صرف یہ بلکہ دوسری جانب اس مرکز صحت کا عملہ سیلاب ،زلرزلہ اور کسی بھی ناگہانی آفت میں اپنی خدمات سر انجام دینے میں پیش پیش رہتا ہے۔

مرکز صحت ذرائع کیمطابق صحت کے اس بنیادی مرکز کو عنقریب مستقل بنیادوں پر بند کیا جارہا ہے اسکی بندش سے نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرنے والوں پر کاری ضرب ہوگی بلکہ اس سے وابستہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ بیروزگار ہوجائیگا اس ضمن میں عوامی حلقوں نے حکومت پاکستان ،گورنر بلوچستان و دیگر حکام بالا متعلقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تحت چلنے والے بنیادی مرکز صحت سبی کو بند ہونے سے بچایا جائے۔