آدھا پاکستان گنواچکے ہیں اب بھی اصلاح نہیں کی تو باقی کا مستقبل بھی محفوظ نہیں رہیگا

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انتخابات کا عمل عوام کو اپنی مرضی کی قیادت کے انتخاب کا حق عطا کرکے جمہوری نظام سیاست و حکومت کی بنیاد رکھتا ہے اسلئے انتخابی نظام و طریق کار کا شفاف ‘ غیر جانبدارانہ ‘ نقائص سے پاک اور مفید ہونا لازم ہے مگر موجودہ انتخابی نظام کے تحت آنے والی جمہوری حکومتوں پر بار بار اٹھنے والی انگلیاں اور الزامات متقاضی اصلاح انتخابی نظام ہیں ۔روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر علی پٹی والا نے جمہوریت کے استحکام و پائیداری کیلئے انتخابی نظام میں اصلاح کا مطالبہ کرنے والی عوامی ‘ سیاسی و جمہوری جماعتوں کی مکمل تائید وحمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روشن پاکستان پارٹی دو عشرے قبل سے ہی انتخابی و انتظامی نظام میں اصلاح و بہتری کا مطالبہ کرتی آرہی ہے

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ غیر جانبدار ‘خود مختار اور مکمل طور پر فعال الیکشن کمیشن کی تشکیل کے ساتھ آئین کے آرٹیکل 62و63پر مکمل ویقینی عملدرآمد اور متناسب شرح نمائندگی کو یقینی بنائے بغیر نہ تو شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہے اور نہ ہی ملک و قوم کو ان چور و لٹیروں سے نجات دلائی جاسکتی ہے جوعرصہ دراز سے سیاست و جمہوریت کی آڑ میں حق حکمرانی حاصل کرکے نہ صرف عوام کا استحصال کررہے ہیں

بلکہ ملکی جڑوں کو بھی اس طرح سے کھوکھلا کررہے ہیں کہ آدھا پاکستان گنوایا جاچکا ہے اور باقی کی سلامتی دا ¶ پر لگی ہوئی ہے جبکہ انتخابی عمل پر اٹھنے والے سوالات اور شکوک و شبہات جمہوریت کے مستقبل کو بھی خدشات و خطرات سے دوچار کررہے ہیں!