اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ نیشنل پاپولیشن رپورٹ کے مطابق غذائیت میں توانائی کی کمی کے حوالے سے پاکستان خطے میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جس کی آبادی میں سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے وسائل پر آنے والے بوجھ کو کم کرکے ماؤں ، بچوں اور کنبوں کی صحت اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے آبادی میں اضافے کی شرح کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔