پاکستان کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں : امریکہ
Posted on May 24, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Mark Toner
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے تاہم امریکہ کی سلامتی کے لیے جب بھی ضرورت پڑے گی ڈرون حملے ہوں گے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا منصور کے ایران جانے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا منصور امریکی اور افغان فورسز کے لیے خطرہ بنا ہوا تھا اس لیے نشانہ بنایا۔
طالبان کے پاس اب صرف ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ امن کی طرف آئیں اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔