لندن (جیوڈیسک) اوور سیز پاکستانیز کی ورلڈ کانگریس کے سالانہ عشائیے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نک کلیگ کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں پاکستان کی مدد کی جا رہی ہے۔
برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کے حصول میں برطانیہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ تجارتی شعبوں میں پاکستان سے مزید تعاون کیا جانا چاہیے۔ نائب وزیر اعظم کلیگ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں کی خدمت قابل تحسین ہیں۔