پاکستان کے معروف کامیڈین نشیلا کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

Nasheela

Nasheela

لاہور (جیوڈیسک) کامیڈین نشیلا کی پہلی برسی آج منائی جائے گی اس حوالے سے ان کی رہائشگاہ غازی آباد میں ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی جائے گی۔

مرحوم ون مین شو کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ تھیٹر پر انھیں رائٹر وہدایتکارہ ناہید خانم نے متعارف کروایا۔ ان کے کریڈٹ پر ’’شرطیہ میٹھے‘‘، ’’بشیرا ان ٹربل‘‘ سمیت ان گنت ڈرامے ہیں جن میں انھوں نے جاندار کردار نگاری کے انمٹ نقوش چھوڑے جب کہ معروف ڈرامہ “عینک والا جن” سے انہوں نے خوب نام کمایا۔

وہ اداکار کے ساتھ اچھے گلوکار بھی تھے۔ وہ ایک عرصہ سے گردے اور شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور 23 جون 2013ء کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔