کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پاکستان میں بسنے والے مسیح موہب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے بھر پور کردار ادا کیا،اسلام امن اور آتشی کا مذہب ہے جس میں تمام اقلیتوں کو برابر حقوق دیے گئے ہیں حکومت پاکستان اس پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار یونیورسل ہیومن رائٹس انٹر نیشنل کے ضلعی صدر طارق محمود پہاڑ،سیکٹری اطلاعات جاوید سلیمی نے محمد جنید طارق رانا شاہد اور روشن ضمیر اتلیرا صدر کریسنٹ ہیون راٹس کے ہمراہ 270 چک میںکرسمس ڈے کے موقع پر مسیح رہنما ناطر سوہن کھوکھر سابق ممبر ضلع کونسل طارق سہوطرا کو کرسمس ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے چرچ میں عبادت گاہ کا دورہ کیا جنہیں ناظر سوہن نے معلومات فراہم کیں اور کہا کہ مسیح پاکستان کے محب وطن شہری ہیں جنہوں نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے انہوں نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی جانب سے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔