یوم قرار داد پاکستان کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا
Posted on March 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ : یوم قرار داد پاکستان کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جو دو مراحل پر مشتمل تھی پہلے مرحلہ تقاریر میں طلعت گلزار،عائشہ بشیر اور ارم رباب نے یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ دوسرے مرحلہ میں شکیلہ ،سمعیہ الطاف اور اقراء یونس نے ملی نغمے پیش کئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پرنسپل کالج ہذا پروفیسر مسز رضیہ خالد رائے نے یوم قرار داد پاکستان کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے اس دن کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوںنے طالبات پر زور دیا کہ وہ تحریک پاکستان کے کارکنان کے حالات زندگی کا مطالعہ کرتے ہوئے آزادی کی نعمت کی قدر کریں کیونکہ انہی کی لاتعداد قربانیوں کی بدولت یہ خطہ ہمیں نصیب ہوا جس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں اپنی کوششو ں کو مزید بروئے کار لانا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل کی قیادت میں ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com