یوم قرارداد پاکستان ہم سے تجدید عہد کا تقاضہ کرتا ہے۔ سلیمان احمد عثمانی
Posted on March 25, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: گرین پیس اسکول کے تحت 23مارچ کے موقع پہ اسکول میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسکول کے ایڈمنسٹریٹر سلیمان احمد عثمانی نے کی سیمینار کا مقصد آنے والی نسلوں کو 23مارچ کی اہمیت سے اجاگر کرنا تھا اسکول کے ایڈمنسٹریٹرسلیمان احمد عثمانی نے اپنے سحر انگیز خطاب میں کہا کہ آج کا دن پاکستان سے تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں یہ سوچنا چاہے کہ یہ پاکستان جس میں آج ہم آزادی سے جی رہیں ہیں۔
اس کا وجود کس طرح ہوا یہ پیارا وطن جس کے لئے ہمارے بزرگوں نے جان و مال قربان کیا 23مارچ1940کو جب یہ قرارداد پیش کی گئی تو اس وقت مسلمان مخالف قوتیں مسلمانوں کے خلاف سرگرم ہوگئی مگر ہمارے بزرگوں نے اس بات کی پرواہ کئے بغیر اس جدوجہد کو جاری رکھا گو کہ اس جدوجہد میں ہمارے بزرگوں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ اپنی ثابت قدمی میں پیچھے نہ ہٹے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہیں اور اس طرح یہ وطن ہمیں تحفہ میں ہمارے بزرگوں نے ہمیں دیا اب باری ہماری ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانی کا احسان کس طرح اتارتے ہیں ہمیں چاہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیں اور ہم دلوں جان سے اس پیارے وطن کی خدمت کریں اور اس وطن کی خاطر ہر قسم کی تکلیف کو برداشت کریں کیونکہ ہمارے بزرگوں نے ہمیں اس قرارداد کے ذریعے ہیں یہی سکھایا ہے اور اس خدمت کا بہترین طریقہ ہے تعلیم کے ذریعے ہم نہ صرف اپنے وطں کی خدمت کرینگے بلکہ اپنے ملک کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کردیں گے پروگرام کے آخر میں اسکول کے پرنسپل نے طلبہ و طالبات کے والدین علاقائی معززین کا پروگرام میں شرکت کرنے پہ شکریہ ادا کیا اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پہ اسکول کی انتظامیہ کی تعریف کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com