لاہور (جیوڈیسک) لاہور گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، پاکستانی عوام اور مسلح افواج، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہیں ،گورنر ہاوس لاہور میں جاپانی سفیر ہروشی انوماتا سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعاون کے مثالی تعلقات قائم ہیں۔
پاکستان تجارتی حجم میں اضافے کا خواہش مند ہے ،باہمی تعاون کا بہترین طریقہ تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ہے،ملاقات میں جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ جاپان کو پاکستان سے تعلقات پر ناز ہے ،عالمی سطح پرپاکستان نے ہمیشہ جاپان کا ساتھ دیا، سونامی کے دوران بھی پاکستانیوں کی انسانی ہمدردی کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔