پاکستانی ریستوران کو حفظان صحت کے اصول پامال کرنے پر جرمانہ

Restaurant

Restaurant

اولڈ ہیم گریٹر (جیوڈیسک) مانچسٹر کے پاکستانی ریستوران کو حفظان صحت کے اصول پامال کرنے پر جرمانہ کردیا گیا ہے۔ Werneth علاقے میں واقع اس سینٹر پر جولائی میں چھاپہ مارا گیا تھا۔

مکھیوں کی بھرمار میں مرغی کا گوشت فرش پر پڑا ہوا پایا گیا تھا اور چوہوں کے آثار بھی نمایاں تھے۔ جس وقت چھاپہ ماراگیا تھا تو انسپکٹرکے سامنے گاہک بھی کباب پر سے مکھیاں اڑاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

شاپ کے مالک محمد غفار نے آٹھ الزامات تسلیم کرلیے تھے اوراب اسے پانچ ہزار سات سوپچاس پانڈ جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ دکان کے مالک کو سن دوہزار نو، دس اور گیارہ میں بھی خبردار کیاچکا تھا۔