پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

Pakistan, Russia

Pakistan, Russia

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون اور معاہدوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کےلیے پاکستان نے روسی ایم آئی 35 ملٹری ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق روسی وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف اور روسی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں پاک روس دفاعی تعاون اور معاہدوں سے متعلق مثبت پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ملکوں نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

دونوں وزرائے دفاع نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے امور پر بھی بات چیت کی، ذرائع کے مطابق روس دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پاکستان کو دیگر دفاعی آلات سمیت ملٹری ہیلی کاپٹرز ایم آئی تھرٹی فائیو بھی دےگا، پاکستان جے ایف سیون ٹین تھنڈر طیارے کے انجن بھی روس لے گا۔