پاکستان روس سے جدید لڑاکا طیارے اور چین سے آبدوزیں خریدے گا، وزیربرائے دفاعی پیداوار

Rana Tanveer Hussain

Rana Tanveer Hussain

شیخوپورہ (جیوڈیسک) پاکستان نے اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لئے روس سے جدید لڑاکا طیارے جب کہ چین سے آبدوزیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخوپورہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جنگ لڑتے ہوئے ملک کا دفاع کر رہی ہے۔

جب کہ ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کےلئے روس سے جدید لڑاکا طیارے جب کہ چین سے آبدوزیں خریدی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

فاقی وزیر دفاعی پیداوار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے جب کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔