پاکستان سمیت دنیا بھر میں با ضمیر انسانوں سے کہتے ہیں کے اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔ علامہ اصغر
Posted on January 23, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر دشمنان دین نے ہمارے کلیجے کو چھلنی کر دیا ہے، بے درد حیوانوں نے وہشیانہ انداز میں ٥٢ بے گناہ مسلمانوں کو موت کی نیند سلا دیا، اس بربریت کے خلاف پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں با ضمیر انسانوں سے کہتے ہیں کے اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔
اب ہم حکومت کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے، جب تک حکمران ان دہشت گردوں کے خلاف کو ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں لاتے، شہیدوں کے ورثا سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب تک آپ کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم بھی گھر نہیں جائینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیض آباد انٹر چینج پر مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سے دئیے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شیعیان پاکستان کی جاری مسلسل نسل کشی کے بعد اب پانی سر سے اوپر ہو چکا ہے، کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے کی اتباع میں ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں۔
جب تک خانوادہ شہداء کا حکم نہ ہو کوئی گھر کو نہیں جائیگا ، حکمرانوں نے ہمارے خون کو انتہائی سستا سمجھا ہوا ہے، اب ہم پوری دنیا کو بتائیں گے کہ ہمارا خون کتنی قیمت رکھتا ہے، مدارس کے نام پر بنائے گئے دہشت گرد مراکز وطن عزیز کے کے لئے ناسور بن چکے ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومت ان دہشت گردوں سے ڈرتی ہے۔
ہم خوف کھانے والی قو م نہیں، اگر ہم خوفزدہ لوگ ہو تے تو میدان میں نہ ڈٹے ہو تے بلکے کسی غار میں چھپے ہو تے۔ تحریک طالبان ہو یا لشکر جھنگوی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، اب ملک گیر آپریشن باگزیر ہو چکا ہے۔
فوج آگے آئے اور دہشت گردوں کا قلع قمع کر نے کے لئے قدم آگے بڑھائے، قوم فوج سے ایک قدم آگے کھڑی ہو گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com