پاکستان کی انڈر 19 رگبی ٹیم نے بھارت کو شکست دیدی

Under Rugby Team

Under Rugby Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی انڈر 19 رگبی ٹیم نے ایشین رگبی چمپئن کاتاج اپنے سر سجا لیا۔ فائنل میں بھارت کو تیرہ، گیارہ سے شکست دے کر ایشین چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 رگبی ٹیموں کے مابین ایشیئن رگبی چمپئن شپ کا فائنل کھیلا گیا۔ اس سنسی خیز مقابلہ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد آئی۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کا مقابلہ 8-8 پوائنٹ سے برابر رہا۔

اختتامی لمحات میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 11 کے مقابلے میں 13 پوائنٹ سے زیر کر دیا۔ اس موقع پر بھارتی کپتان سورج شرما کا کہنا تھا کہ ریفری کے فیصلوں سے مطمئن ہیں۔ پاک بھارت مقابلے ہونے چاہئے اور کھیلوں میں کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ پاکستان رگبی ٹیم کے کپتان داد گل نے اپنی کامیابی کو ٹیم ورک اور سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی متفق ہیں کہ دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں میں بھی ہمیں اکٹھے ہو کر خطے میں امن اور دوستی کا پیغام پھیلانا ہو گا۔