کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت کی عدم شرکت کے باعث سارک سربراہی کانفرنس ملتوی کئے جانے پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف اشتعال انگیزی کے ذریعے جنگی فضا پیدا کرکے بھارت مسئلہ کشمیر سے اقوام عالم کی نگاہیں ہٹانا چاہتا ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر یوں کی نسل کشی و کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھارت پر پڑنے والے عالمی دباو سے نجات حاصل کی جاسکے جبکہ سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کے بھارتی انکار کے بعد بنگلہ دیش و بھوٹان کا بھی سارک میں شرکت سے انکار اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت بنگلہ دیش‘ بھوٹان اور مالدیپ کی مدد سے ایک علیحدہ بلاک بناکر سارک میں اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے جو اس بات کا متقاضی ہے کہ پاکستان سارک کو بھارتی گرفت و اجارہ داری سے نجات دلانے کیلئے سارک میں موجود حمایتی ممالک کی مدد سے چین اور ایران کو بھی سارک میں شامل کرانے کی مہم چلائے جس کیلئے اسے ابتدائی طور پر سری لنکا کابھی مکمل تعاون حاصل ہوسکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجیکل اسٹرائیکس کے نام نہاد دعوے کی آڑ میں 1965ءکی طرح پاکستان پر رات کی تاریکی میں بھارتی حملے ‘ بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کو پاکستان کی سلامتی کیخلاف بھارت کا اوچھا وار قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی حمایت اور عسکری طاقت کے زعم میں مبتلا بھارت یہ بات بھول گیا ہے کہ افواج پاکستان جذبہ شہادت سے ہی سرشار نہیں بلکہ ان کا شمار دنیا کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل منظم و محب وطن ترین افواج میں ہوتا ہے اسلئے ایسا نہ ہو کہ پاکستان کیخلاف جارحیت و اشتعال انگیزی پر افواج پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا جواب بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے بھی نکال پھینکے اور پاکستان کے اس پانچویں صوبے کو بھی آزاد کراکر اس کا پاکستان سے الحاق یقینی بنادے جس پر برسوں پہلے 9 نومبر 1947ءکو بھارت نے ایک سازش کے تحت جبری قبضہ کرلیا تھا۔گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار پر دھاندلی کے ذریعے قابض ہونے والوں کو بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی مفادات اور مودی دوستی بہت عزیز ہے مگر افواج پاکستان کیلئے حرمت و تحفظ وطن سے بڑھ کر کچھ نہیں اسلئے وہ بھارت کے سر سے ہمہ اقسام خناس اتارنے کیلئے ہمہ وقت مستعد و تیار ہیں ۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایشوریا جونیجو سندھی جماعت کی نو منتخب کابینہ کی نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی کی صدارت میںہونے والی تقریب حلف برداری کی مہمان خصوصی سندھ کی صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے نو منتخب صدر یونس جونیجو ‘چیئرمین حنیف ابراہیم ‘ وائس چیئرمین محمد علی ‘ سینئر نائب صدر یوسف ہاشم ‘ نائب صدور محمد صدیق ‘ محمد قاسم ‘ جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل جونیجو ‘ جوائنٹ سیکریٹری علی محمد ‘ شاہد ‘خزانچی محمد حسین ‘ عبدالرزاق ‘ آفس سیکریٹری حنیف اسماعیل ‘یوسف ‘ رابطہ سیکریٹری رزاق ڈیکوریشن والا ‘ حاجی بھائی حنیف ‘ حسین جاپان والا ‘ معاون سرپرست طیب قادری ‘ حنیف جونیجو ‘ سلیمان ابراہیم اور کابینہ کے دیگر نو منتخب اراکین سے حلف لیا جبکہ نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی نے ایشوریا جماعت کی جانب سے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر علی پٹی والا کو غیر جانبدارانہ و شفاف انتخابات کی ذمہ داری فعال و غیر متنازعہ اندازسے نبھانے پر ”پرائیڈ آف پرفارمنس “ پیش کرنے کے علاوہ جونا گڑھ فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے دوسالہ آئینی مدت کی تکمیل کے بعد چھ ماہ قبل عہدہ صدارت سے سبکدوش ہوجانے والے سابق صدر جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن اقبال ساند ‘ سابق سیکریٹری سلیم عباس ‘چےئرمین آل کاٹھیاواڑ سپریم کونسل رزاق ہنگورجہ ‘رہنما سندھی مسلم فیڈریشن جان محمد جانو بھائی‘ سربراہ سنی تحریک بلال سلیم قادری ‘ طیب قادری ‘ ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن ودیگر شخصیات میں ایوارڈ برائے حسن کارکردگی بھی تقسیم کئے !
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کیخلاف سازشوں اور دہشتگردی میں مصروف بھارت پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی تیاری کرچکا ہے اور بھارتی وزیراعظم و آرمی چیف پاکستان کو سرجیکل اسٹرائیکس کی دھمکیاں ہی نہیں دے رہے بلکہ بھارتی افواج نے سرحدوں پر اشتعال انگیزی ‘ فائرنگ و گولہ باری کے ذریعے پاکستانی فوجیوں کو شہید کرکے جنگ کے آغاز کا پیغام بھی دے دیا ہے۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ بھارت کے ساتھ امن کی یکطرفہ خواہش علامت حماقت اور اس بارے میں سوچنا بھی بے معنی ہے اسلئے ہمیں اب اپنی پوری توجہ و توانائی دفاع وطن پر مرکوز رکھتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں والے اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پریشانیوں سے نجات اور مسائل کے حل کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں پر پنجاب حکومت کے ریاستی تشدد ‘ پولیس گردی اور لاٹھی چارج و کسانوں کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماوں نے کہا کہ عوام پرریاستی جبر اور سرکاری غنڈہ گردی کے ذریعے اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبادینا ‘خدمت و حب الوطنی کے نام پر عوام دشمنی و کرپشن کے ریکارڈز قائم کرنے والی پنجاب حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگرنے مزید کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر حکومتی غفلت کے باعث ذراعت کو لاحق مشکلات کے باعث نہ صرف کسانوں کی حالت و حالات بہت خرا ب ہیں بلکہ ملک غذائی قلت سے بھی دوچار ہورہا ہے جسے دور کرنے کے نام پر بیرون ملک سے اجناس کی برآمد گی کے ذریعے کمیشن کماکر عوام کو مہنگائی کے جہنم میں دھکیلا جارہا ہے۔