کراچی : پاکستان کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دی گئیں، اس کی ترقی اور ستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر کے شہدا کی جانوں سے وفاداری نبھاتے رہیں گے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا اس پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے امیر شوریٰ صفدر صدیقی، مرکزی ناظم اطلاعات شہزاد احمد عباسی، ناظم سندھ عمر فاروق، ناظم کراچی راجہ عبد الرازق، سابق ذمہ دار اعجاز احمد عباسی، عدنان کلیانوی اور دیگر نے تعمیر پاکستان طلبہ کنونشن میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 8 اگست تا 18 اگست عشرہ یوم آزادی منایاگیا ، MSO کراچی کے زیر اہتمام لیاقت آباد میں تعیر پاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے MSO کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل اور سابق رہنمائوں نے خطاب کیا ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ دارن نے کہا کہ پاکستان چھ لاکھ جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا۔ جس میں ہر عمر کے مرد و عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
تحریک آزادی کے شہداء سے وفاداری اسی صورت میں نبھائی جاسکتی ہے کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی لگا دی جائے ، MSO پاکستان کی حفاظت کے لیے ہر میدان میں نوجوانوں کے تیار کر رہی ہے ، اس کی تعمیر و ترقی کے لیے نوجوانوں کو میداان عمل میں آنا پڑے گا ۔ اس موقع پر کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور کنونشن کے آخر میں پاکستان کی ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دیا کی گئی۔ جاری کردہ محمد عادل انصاری ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن 0311-8038461