میں پاکستان ہُوں باغ کی بدحالی کہہ رہی ہے’ میرے باغباں اسقدر غافل کیوںہیں ؟ ِّّ خونریزیوں’ قربانیوں کا صلہ ہوں میں’ میری شادابی کو گنواتے کیوں ہیں ؟ دعوے میری مُحبَّت کے کرکے اسقدر’ بدنظمی کی مجھے نقب لگاتے کیوں ہیں ؟ پاکستانی ہو تو اتنا تو کر جاؤ’ اتَّحاد’ ایمان’ تنظیم کو اپناؤ بیل بُوٹے انسانیت کے لگاکے بساؤ مجھے’ جیتے رہو’ اور میرے غازی ہوجاؤ شدَّت پسندی نہیں ہے پاکستان کا مطلب سرکارِ دوعالم ( ۖ) کی ذات کے امن کو پاؤ پھر تمہاری رواداری کو کوئی بزدلی جانے تو’ جلال اس ہستی جیسا تب دِکھلاؤ میں پاکستان ہُوں……بنجر نہ مجھے کر جاؤ ‘ سرسبز کرکے…………سدا بہار مجھے کر جاؤ !!!