پاکستان کو محفوظ ملک بنانے کیلئے ایک بار پھر غیرمعمولی فیصلوں کی ضرورت ہے۔چوہدری طارق سعید

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) قوم، سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہو کر پاکستان کو قائداعظم کے سیاسی افکار کی روشنی میں ایک محفوظ پاکستان بنانے کا عزم کر چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن چوہدری طارق سعید و چوہدری طاہر سعید نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائداعظم نے غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی فیصلے کئے تھے اور اب موجودہ حالات میں پاکستان کو محفوظ ملک بنانے کیلئے ایک بار پھر غیرمعمولی فیصلوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو مسلم لیگ کے پرچم تلے اکٹھا کرکے ایک قوم کی شکل دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ اور حوصلہ مند قوم ہے۔

انشاء اللہ ہم صدموں اور بحرانوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ـ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےـ

کرپشن، غربت، بیروزگاری، لوڈ شیڈنگ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا کر ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر دم لیں گےـ