ساہیوال : ادبی و ثقافتی تنظیم کاروان ادب پاکستان کے زیرِ اہتمام لاہور سے تشریف لائے ہوئے ادیب وکالم نگارفرخ شہباز وڑائچ کے اعزاز میں ایک تقریب بعنوان ایک شام فرخ شہباز وڑائچ کے نام۔ ساہیوال میں انعقاد پذیر ہوئی،جس کی صدارت معروف کہانی نویس احمد عدنان طارق نے کی،مہمانِ خصوصی اظہر عباس تھے جبکہ نظامت کے فرائض کاشف بشیر کاشف نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے۔
بانی ممبران کاروان ادب پاکستان ندیم اختر،وسیم کھوکھر اور معروف ادیب عبدالجبار صباء ،ضیااللہ محسن،کارٹونسٹ عمران سہیل بوبی نے صاحبِ شام فرخ شہباز وڑائچ ،مہمانِ خصوصی اظہر عباس کا استقبال کیا۔
فرخ شہباز وڑائچ کے اعزاز میں ہونے والی اِس محفلِ میں پاکستان کے مختلف علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ادیبوں نے شرکت کی جن میںعمران بوبی،ضیاللہ محسن،عبدالجبار صبا،ندیم اختر،وسیم کھوکھر،کاشف بشیر کاشف نے صاحبِ شام فرخ شہباز وڑائچ کی ادب و صحافت میں خدمات پر بات کر کے سامعین سے بہت داد وصول کی۔
فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے اعزاز میں انتہائی یادگار تقریب منعقد کرنے پرکاروان ادب پاکستان ا ور جملہ عہدیداران و اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ احمد عدنان طارق نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا فرخ شہباز وڑائچ نے کم عمری میں ادب اور صحافت میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔انھوں نے مزید کہا اس طرح کی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے۔