کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ عبدالعزیز کے 22ویں صاحبزادے اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ نواف بن عبدالعزیز کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ’عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں’اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر’وحید کلہوڑو’اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو’رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا’حسن علی لاکھانی’سائیںعلی ڈنو’اشتیاق ارائیں’ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم ‘صدرا چوہدری ‘ فاطمہ میمن ‘ نگہت ہاشمی اور راجونی اتحاد میں شامل دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے مرحوم شہزادہ نواف بن عبدالعزیزکی مغفرت اور درجات کی بلندی اور شاہی خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع بول ٹی وی کیخلاف جاری قانونی وانتقامی کاروائی کے باعث اکاؤنٹس منجمد ہوجانے سے بول انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کی معطلی کے اعلان سے بول سے وابستہ ملازمین و صحافیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بول کا معاملہ جلد سے جلد حل کیا جائے اور ہاتھیوں کی لڑائی میں گنے کے کھیت کو تباہ کرنے سے گریز کیا جائے۔