وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات تار یخی نوعیت کے ہیں۔ ان کی حکومت ان تعلقات کو بلندیوں تک لے کر جائے گی۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز ابراہیم الغدیر نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پندرہ لاکھ پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور سالانہ تین اعشاریہ سات ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی قیادت مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی رہی۔ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا کردار مثالی ہے۔ وزیراعظم نے سعودی فرماں روا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔