’پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور ابلاغِ اعتدال کے پابند ہیں‘

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور اعتدال کے ابلاغ کے پابند ہیں۔

سعودی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں، پاک سعودیہ تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور ایک دوسرے پر اعتماد پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی پاکستان رابطہ کونسل دونوں ملکوں کو اعلیٰ سطح پر زیادہ قریب کرے گی، سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور اعتدال کے ابلاغ کے پابند ہیں، کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ اسلام کو انتہا پسندمذہب کے طور پر پیش کرے۔